ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیہ میں ٹریفک حادثہ، کم ازکم 10افراد ہلاک

لیہ میں ٹریفک حادثہ، کم ازکم 10افراد ہلاک

Wed, 05 Jul 2017 16:18:51    S.O. News Service

اسلام آباد،5؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں کم ازکم 10افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی صبح کروڑ لال عیسن قصبے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال متنقل کیا جب کہ بعض شدید زخمی افراد کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔پاکستان میں ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان حادثات کی عمومی وجہ سڑکوں کی خراب حالت، گاڑیوں کی نامناسب دیکھ بھال اور غیر محتاط ڈرائیونگ بتائی جاتی ہیں۔


Share: